نتھیاگلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) موسم نے اچانک کروٹ بدل لی، گلیات میں موسم سرما کا قبل از وقت آغاز ہوگیا، گلیات کی سب سے اونچی چوٹیوں ، میرا جانی اور مکش پوری نے برف کی ہلکی چادر اوڑھ لی، دیگرعلاقوں اور مقامات پر بارش نے ماحول سرد کردیا۔ گلیات کی حسین وادویوں پر یخ بستہ اور تیز ہواؤوں کا راج، گلیات کے حسین علاقوں کی سیر کرنے والوں کی تعداد بھی کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں جہاں موسم سرما اور برفباری کا آغاز نصف نومبر کے بعد ہوتا ہے،اس سال قبل از وقت موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔ گلیات کی اونچی اور سربلند پہاڑیوں بشمول، میراجانی اور مکش پوری کی چوٹیوں نے سفید برف کی ہلکی چادر اوڑھ لی ہے، گلیات کے دیگر مقامات پر بارش نے موسم سرد کر دیا ہے۔ گلیات کے مکینوں نے موسم سرما کی آمد کی پیش نظر اپنے اپنے گھروں میں خوردونوش کا سامان اوراپنے مکانوں کو گرم رکھنے کے لئے لکڑی اور دیگر ایندھن کا ذخیرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...