الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام دکھن تتریلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

 

دکھن تتریلہ(نمائندہ گلیات ٹائمز)الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام دکھن تتریلہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،300 مریضوں کا چیک اپ ، مفت ادویات بھی دی گئیں،تفصیلات کے مطابق اہلحدیث یوتھ فورس کی ذیلی تنظیم الاحسان ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام علاقہ گلیات، یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں دکھن تتریلہ میں انجنیئر انیس خلیل، ترجمان اہلحدیث یوتھ فوس ضلع ایبٹ آباد کی نگرانی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں300 مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور  تمام مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں،کیمپ میں ڈکٹر سہیل (ایم،بی،بی،ایس) نے خدمات سرانجام دیں، اس موقع پر اہلحدیث یوتھ فورس کے قائدین راشد شیخ،آصف حبیب،سید شاہ نواز،مولانا سرفراز خان فاروقی اورقاری رشید احمد نے شرکت کی،عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر اہلحدیث یوتھ فورس کا شکریہ ادا کیا،

 

medical2

Related posts

Leave a Comment