الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔ راشد شیخ

توحید آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز)الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام ایوبیہ کے قریب توحید آباد کے مقام پر فری جنرل میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جس میں دو سو سے زیادہ مریضوں کا طبی معائنہ کرنے کے بعد انہیں بہترین ادویات مفت فراہم کی گئیں۔ ڈاکٹر سید سہیل عباس نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پراہل علاقہ نے الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے تنظیم کے صدر راشد شیخ، جنرل سیکریٹری آصف حبیب اور دیگر ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔ علاقہ گلیات کے معروف مذہبی شخصیت قاری سردار یاسر، جنرل سیکرٹری اہلحدیت یوتھ فورس ضلع ایبٹ آباد نے طبی سہولتوں کے لحاظ سے انتہائی پسماندہ علاقہ میں طبی سہولیات کی  مفت فراہمی پر الاحسان کے ذمہ داران اور ڈاکٹر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن نے غریب لوگوں کی خدمت کا جو بیڑہ اٹھایا ہے وہ قابل ستائش ہے ۔انہوں نے فری میڈیکل کیمپ کو ہر ماہ لگانے کی درخواست بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر راشد شیخ نے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن خدمت انسانیت کا مشن جاری رکھے گی اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پہلے سے بڑھ کر کوششیں کرے گی۔کیمپ میں چوہدری محمد اسحاق ، شبیر نیازی، محمد طارق ،ناصر اور دیگرکارکنان نے بھی خدمات انجام دیں۔

 

توحید آباد فری میڈیکل کیمپ

Related posts

Leave a Comment