الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانت کی خدمت میں پیش پیش رہےگی،راشد شیخ

 

دکھن تتریلا (نمائندہ گلیات ٹائمز) الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانت کی خدمت میں پیش پیش رہےگی،راشد شیخ ،صدر الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آبادکا دکھن تتریلہ میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر مریضوں سےخطاب، تفصیلات کے مطابق، راشد شیخ، صدر الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد نے کہا ہے کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن ہمیشہ دکھی انسانت کی خدمت میں سب سے آگے رہی ہے اور ہمیشہ سب سے آگے رہے گی۔ ہم رنگ و نسل، مذہب اور فرقے کی تمیز کئے بغیر بے لوث خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔گلیات کے دور دراز اور پسماندہ علاقہ کے عوام صحت کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، اسی لئے غریب عوام کو میڈیکل کی سہولیات ان کی دہلیز پر پہچانے کی کوشش کی ہے جس کا ثبوت دکھن تتریلہ اور دوسرے علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ ہے۔ وہ گلیات، یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں دکن تتریلہ میں مرکزی جمعیت اہل حدیث اسلام آباد کے شعبہ خدمت خلق ،الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر مریضوں اور عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا سرفراز فاروقی، مولانا سردار محمد عیسیٰ، سردار محمد یوسف، انجنئیرانیس خلیل، اور قاری رشید نے بھی خطاب کیا۔ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ضلع ایبٹ آباد مولانا سرفراز فاروقی نے کہا کہ معاشرے کے ہر صاحب حیثیت فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب طبقے کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے ۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرض ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ الاحسان ویلفیئر فاﺅنڈیشن نے اس فریضہ کو پورا کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے اس پسماندہ اور دور دراز علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ لگا یا جو کہ قابل تحسین عمل ہے ۔ علاقے کے لوگوں نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تنظیم کے صدر راشد شیخ ، آصف حبیب جنرل سیکریٹری ،چوہدری محمد اسحاق سینئر نائب صدر، سید امتیاز احمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سید شاہنواز حسن پریس سیکریٹری، شبیر نیازی سمیت دیگر کارکنان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اور گزارش کی کہ اس طرح کے کیمپوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے۔

Related posts

Leave a Comment