ایبٹ آباد میں مجیب انجئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کا افتتاح، کمپنی عوام کو بہترین خدمات فراہم کرے گی۔ سردار مجیب

ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ) مجیب انجئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن  نے ایبٹ آباد میں بھی خدمات کی فراہمی شروع کر دی۔عوامی حلقوں کی طرف سے خیر قدم۔ تفصیلات کے مطابق مجیب انجنئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی نے اسلام آباد، راوالپنڈی اورمظفرآباد میں زبردست کامیابی کے بعد ایبٹ آباد میں بھی اپنے کاروبار کا آغاز کر دیا ہے، جس کے بعد عوام علاقہ نے ان کی خدمات سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے۔ ایبٹ آباد اور ہزارہ کے عوام  و خواص نے مجیب انجئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات پر اپنے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو پورے علاقے  کے  لئے خوش آئند کہا ہے، اس موقع پر مجیب انجئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی  کے مالک سردار مجیب الرحمان نے  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان کی کمپنی عوام کو بہترین خدمات دینے پر یقین رکھتی ہے ان کی کمپنی کا مقصد محض کاروبار کرنا نہیں بلکہ لوگوں کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل ہے انہوں نے کہا کہ دوسرے علاقوں کی طرح ہزارہ بالخصوص ایبٹ آباد اور گردو نواح کے عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھے ہوئے مجیب انجئیرنگ اینڈ کنسٹرکشن کمپنی لوگوں کو  ارزاں نرخوں پر بہترین خدمات فراہم کرے گی۔

 

Related posts

Leave a Comment