سعودیہ میں پاکستانیوں کی خدمت اورپاکستان میں کینسر کے خلاف جہاد کرنے والے احسن رشید چل بسے۔

جدہ (بیورو رپورٹ) پاکستان کمیونٹی سعودی عرب کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ، پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق صدر صوبہ پنجاب، احسن رشید طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں  خالق حقیقی سے جا ملے. وہ کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا تهے. سعودی عرب میں قیام کے دوران وہ ایک نجی پیٹرولیم کمپنی میں جنرل مینیجر کے عہدے پر فائز تهے. اس دوران انہوں نے  پاکستانی کمیونٹی کے لئیے گرانقدر خدمات سر انجام دیں۔ وہ کمیونٹی کے ہر شخص کے مسئلہ کو اپناذاتی مسئلہ سمجھ کر اسکے حل تک چین سے نہ بیٹهتے تهے. وہ کئی گھروں کا آسرا تھے اور ضرورتمندوں کی مقدور بھر مدد کرتے تھے.  وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ایک تهے. سعودی عرب سے پاکستان منتقلی کے بعد پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر رہے.کینسر کے علاج کے لئیے لاہور میں شوکت خانم میموریل ہسپتال کے لئیے عطیات جمع کرنے والے احسن رشید اس دوران خود کینسر کے مرض میں مبتلا ہو گئے. وہ علاج کی غرض سے جرمنی سمیت دیگر کئی ممالک میں گئے. مگرکینسر سے لڑتے لڑتے وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ دو بیٹے اور ایک بیٹی چهوڑی. احسن رشید کے انتقال پرسعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے رہناؤں انجینئر افتخار چوہدری، ملک محی الدین، ریاض بخاری، نوشیروان خٹک، راجہ زرین ،سیف اللہ قصوری، مرزا ندیم الحق، قاسم دستی، چوہدری افضل ،شعبان بهٹی، ریاض گهمن، انجینئر شہباز، اور مرزا الطاف سمیت کئی  اراکین نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو تادیر یاد رکها جائے گا. ان کے انتقال سے پیدا ہونےوالے خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا ،انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لوحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

احسن رشید

 

Sent from Samsung Mobile

Related posts

Leave a Comment