چالیس سال تک غلاف کعبہ تیار کرنیوالے شیخ رجب المالکی انتقال کرگئے

جدہ (سردار عثمان سے) خانہ کعبہ میں خدمت کا شرف حاصل کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے اور غلاف کعبہ بنانے والے شخص کو اگردنیا کا خوش قسمت ترین شخص کہاجائے تو بے جا نہ ہوگا، چالیس سال تک غلاف کعبہ تیارکرنیوالے شیخ رجب الاسمانی المالکی دنیا فانی سے رحلت فرما گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق چارعشروں تک غلاف کعبہ تیار کرنے کی بے مثال سعادت حاصل کرنے والے دنیا کے خوش قسمت ترین شخص شیخ رجب الاسمانی المالکی دوماہ تک بیماری کی حالت میں رہنے کے بعد سعودی دارلحکومت ریاض کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے  ۔بیماری کے باعث اُن کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھاگیاتھا جہاں اُن کی حالت بہتر ہورہی تھی لیکن پھر اچانک ہی ان کی  طبیعت مزید بگڑ گئی  اور وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔ ۔رپورٹ کے مطابق شیخ رجب الاسمانی المالکی غلاف کعبہ کی تمام باریکیاں جانتے تھے ، غلاف کعبہ کی تبدیلی کی تقریب ہرسال حج کے موقع پر 9ذی الحج کو ہوتی ہے ۔

SHAIKH

 

 

Related posts

Leave a Comment