ہزارہ کےعوام کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نواز شریف نے ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، مارگلہ کی پہاڑیوں میں سرنگ بنا کر حویلیاں تا اسلام آباد متبادل سڑک بھی بنائی جائےگی۔ حویلیاں میں یونیورسٹی کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا

حویلیاں (سردارمنظور سے) ہزارہ کےعوام کا دیرینہ مطالبہ پورا، وزیراعظم نواز شریف نے ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھ دیا، مارگلہ کی پہاڑیوں میں سرنگ بنا کر حویلیاں تا اسلام آباد متبادل سڑک بھی بنائی جائےگی۔ حویلیاں میں یونیورسٹی کا جلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم کی طرف سے ہزارہ کے لئے انقلابی ترقیاتی منصوبوں کا اعلان۔ منصوبوں کی تکمیل سے ہزارہ کے ساتھ ساتھ گلگلت بلتستان کی قسمت بھی بدل جائے گی۔عوامی و سیاسی حلقوں کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ہزارہ کے عوام کے ایک دیرینہ مطالبہ اور اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرتے ہوے ہزارہ ایکسپریس وے (موٹروے) کا سنگ بنیاد دکھ دیا۔ اس سلسلے میں حویلیاں میں میں ایک بڑا جلسہ عام بھی ہوا جس سے وزیراعظم نواز شریف، گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب احمد خان اور ہزارہ سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نواز کے منتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ 60 کلومیٹرطویل برہان تا حویلیاں چاررویہ ہزارہ موٹروے 32 ارب روپے کی لاگت سے 3 سال میں مکمل کی جائے گی، ہزارہ موٹروے کا یہ پہلا مرحلہ ہے دورے مرحلے میں حویلیاں سے براستہ ایبٹ آباد، مانسہرہ تک موٹروے تعمیر کی جائے گی جس گے بعد اس کو گلگت بلتستان تک توسیع دی جائے گی جہاں سے اسے چین کے ساتھ ملایا جائے گا۔ اسی دوران حویلیاں میں ڈرائی پورٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔ اور حویلیاں تک موجودہ ریلوے لائن کو اپ گریڈ کیا جائےگا۔ وزیر اعظم نے ہزارہ موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کیا جس میں ہزارہ  کےعوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مبصرین اس جلسہ عام کو ہزارہ کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسوں میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔ تقریب سے خطاب کے دوران ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور گورنر خیبر پختونخواہ نے متعدد مطالبات پیش کئے۔ جن کو وزیر اعظم نے منظورکرلیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مہتاب عباسی کے مطالبے پر حویلیاں میں یونیورسٹی کا جلد سنگ بنیاد رکھنے، اور زلزلہ سے متاثرہ ہزارہ اور آزاد کشمیر کے علاقوں مییں کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک ہزار سکولوں کی تعمیر نو کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں سرنگ بنا کر حویلیاں تا اسلام آباد سڑک بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے حویلیاں میں قدرتی گیس کی فراہمی اورموجودہ ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اگلے مہینے (دسمبر میں) کراچی لاہور موٹروے کا افتتاح کریں گے اور اپنے دور حکومت کی تکمیل تک ملک بھر سے بجلی اور گیس کی کمی دور اور لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا اور داسو ڈیم تعمیر کیا جائے گا اور چترال کو باقی ملک سے سال بھر ملانے کےلئے لواری ٹنل منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا بھی اعلان کیا اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں خاطر خواہ کمی کرنے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی کمر توڑنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ جلسے کے دوران عوام مسلم لیگ نواز اور وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران لاؤڈ سپیکرپروقفے وقفے سے مسلم لیگیترانے بھی بجتے رہے۔

وزیراعظم نواز شریف ہزارہ موٹروے کا افتتاح کر رہے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment