وزیر اعظم دسمبر میں کراچی لاہور موٹروے کا افتتاح کریں گے

حویلیاں (نمائدہ گلیات ٹائمز) وزیراعظم نواز شریف نے مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مہتاب عباسی کے مطالبے پر حویلیاں میں یونیورسٹی کا جلد سنگ بنیادرکھنے، اور زلزلہ سے متاثرہ ہزارہ اور آزاد کشمیر کے علاقوں مییں کروڑوں روپے کی لاگت سے ایک ہزار سکولوں کی تعمیر نو کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں میں سرنگ بنا کر حویلیاں تا اسلام آباد سڑک بھی بنائی جائے گی۔ انہوں نے حویلیاں میں قدرتی گیس کی فراہمی اورموجودہ ریلوے لائن کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ یہ اعلان بھی کیا کہ وہ اگلے مہینے (دسمبر میں) کراچی لاہور موٹروے کا افتتاح کریں گے اور اپنے دور حکومت کی تکمیل تک ملک بھر سے بجلی اور گیس کی کمی دور اور لوڈ شیڈنگ ختم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا اور داسو ڈیم تعمیر کیا جائے گا اور چترال کو باقی ملک سے سال بھر ملانے کےلئے لواری ٹنل منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرنے کا بھی اعلان کیا اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں خاطر خواہ کمی کرنے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی کمر توڑنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔ جلسے کے دوران عوام مسلم لیگ نواز اور وزیر اعظم نواز شریف کی حمایت میں پرجوش نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران لاؤڈ سپیکرپروقفے وقفے سے مسلم لیگی ترانے بھی بجتے رہے۔

MNS ADDRESSING AT HAVILIAN

Related posts

Leave a Comment