گلیات سے تعلق رکھنے والے جسٹس سردار رضا خان نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر، جسٹس رضا پرپوری قوم کااعتماد باعث فخر ہے ۔ عوامی و سیاسی حلقے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گلیات سے تعلق رکھنے والے جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان کونیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس رضا کی تقرری تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد کی گئی، گلیات سے تعلق رکھنے والے جسٹس سردار رضا پر ملک بھر کے سایسی قائدین اور جماعتوں کا اعتماد قوم اور پورے علاقے کے لئے باعث فخر اور لائق تحسین ہے۔ سیاسی و عوامی حلقوں کی رائے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے  جسٹس ریٹائرد سردار محمد رضا خان کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کی منظوری دے دی دہے اس سے پہلےسپریم کورٹ کی ہدایت اور آئینی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ نے اس عہدے کے لئے تین امیدواروں کا نام تجویز کر کے اپنی سفارشات پارلیمانی کیمیٹی کو بھیج دی تھیں۔ کمیٹی کا اجلاس مسلم لیگ نواز کے سینیٹر رفیق رجوانہ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں تمام ارکان نے غورو خوض کے بعد مکمل اتفاق رائے سے  جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا محمد خان کی بطور چیف الیکشن کمشنر تققٓرری کی منظوری دی۔ ان کی تققری کا نوٹیفیکیشن ایک دو روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ سردار محمد رضا خان کا تعلق گلیات (ایبٹ آباد) کی یونین کونسل نملی میرا سے ہے۔ گلیات کے سیاسی و عوامی حلقوں کے مطابق موجودو سیاسی منظر نامے میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے سردارمحمد رضا پر اعتماد پوری قوم اور گلیات کے عوام کے لئے باعث فخر و افتخارہے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ جسٹس سردار محمد رضا  خان قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

جسٹس سردار رضا محمد خان چیف الیکشن کمشنر

Related posts

Leave a Comment