توحید آباد (نمائندہ گلیات ٹائمز) علاقے کی ترقی اور لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئےگلیات ٹائمز اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ گلیات ٹائمز گلیات کے عوام کی آواز بن چکی ہے۔ علاقے کے مسائل کے حل اور اس کی زبان و ثقافت کے فروغ کے لئے مقامی اخبار کا اجراء نہایت ضروری تھا۔ گلیات ٹائمز کی انتظامیہ نے اس عوامی ضرورت کو پورا کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار گلیات کے علاقہ توحید آباد کے سایسی، مذہبی اور عوامی حلقوں نے ایک گفتگو کے دوران کیا۔ توحیدآباد کی معروف سیاسی و مذہبی شخسیت قاری سردار یاسر صادق نے کہا کہ گلیات ٹائمز علاقے کے عوام کی آواز ہے ، عوام کو چائیے کہ وہ اس اخبار کی کامیابی کے لئے اس کی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔ سردار یوسف خان نے کہا کہ گلیات کے مسائل اور مقامی زبان و ثفاقت کے فروغ کے لئے مقامی اخبار کا اجراء نہایت ضروری تھا، گلیات ٹائمز نے اس ضرورت کا احساس کرتے ہوئے بھر پور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے جس کے لئے گلیات ٹائمز کی انظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ سردار سلیم، سردار نعیم اور سردار صادق نے کہا کہ گلیات ٹائمز علاقے کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے نہایت اہم فورم ہے، علاقے کے لوگوں کو چائیے کہ وہ اس فورم کا بھرپور طریقے سے استعمال کریں اور گلیات ٹائمز کی انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ گلیات کو قدرت نے حسن کے ساتھ ساتھ دوسرے وسائل سے بھی مالا مال کیا ہے مگر ابھی تک ان وسائل سے استفادہ نہیں کیا جا سکا۔ جسی کی وجہ سے یہاں کے عوام غربت اور پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہاں تعلیم، صحت اور زندگی کی دوسری بنیادی ضروریات نہ ہونے کے برابر ہیں۔اور عوام بے شمار مسائل کا شکار ہیں۔ گلیات ٹائمز کی ا نتظامیہ ان مسائل کو اجاگر کر کے ان کے حل کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اس مقصد میں گلیات کے عوام گلیات ٹائمز کی انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...