جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نےچیف الیکشن کمشنرکےعہدے کا حلف اٹھا لیا

 

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) نامزد چیف الیکشن کمشنر، جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس ناصر الملک نے ان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان نے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کاحلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان ، جناب جسٹس ناصر الملک نے سردار محمد رضا خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے ججوں ، سنئیر وکلاء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس سے قبل پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف نے سردار محمد رضا خان کی تقرری کی سمری صدر پاکستان جناب ممنون حسین کو بھیجی تھی جس کی منظوری کے بعد جمعہ کوجسٹس سردار محمد رضا خان کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد رضا خان کی بطورچیف الیکشن کمشنر تقرری 5 سال کے لئے کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس سردارمحمد رضا خان کی تقرری تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد ہوئی ہے۔ جسٹس سردار محمد رضا خان کا  تعلق گلیات (ایبٹ آباد) کی یونین کونسل نملی میرا سے ہے۔

srdar raza taking oath

Related posts

Leave a Comment