دکھن تتریلہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) پاکستان کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ تمام دینی جماعتوں کو چا ئیے کہ متحد ہو کر پاکستان میں نفاذ اسلام کے لئے جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہارجمیعیت اہلحدیث ہری پور کے رہنما مولانا خورشید خان آف ہری پور نے یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں دکھن تتریلہ میں نفاذ اسلام کنونشن سے خطا کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن کا اہتمام مرکزی جمیعیت اہلحدیث اور اہلحد یث یوتھ فورس دکھن تتریلہ نے کیا تھا۔ جس میں علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن سے مولانا سرفراز خان فاروقی، مولانا قاری الیاس مشتاق، قاری رشید احمد، حنیف ندوی، یاسر صادق اور سردار انیس خلیل نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان اس وقت بے شمار مسائل اور مشکلات میں گھرا ہوا ہے اور اسلام اور پاکستان کے دشمن دن رات وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل اور مشکلات کا حل صرف نفاذنظام اسلام میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا، اورنظام اسلام کا نفاذ ہی اس کو متحد اورکامیاب کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی قانون کے نفاز سے پاکستان کے زیادہ تر مسائل حل ہو جائیں گے ۔ اس لئے تمام اسلام پسند عوام اور مذہبی جماعتوں کو چائیے کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اورنفاز اسلام کے لئے اکٹھے ہو کر جدوجہد کریں۔ مولاناخورشید خان اور قاری رشید احمد نے کہا کہ پاکستان میں نفاذ اسلام سے امن و امان اور دہشت گردی کا مسلہ بھی مکمل حل ہو جائے گا۔ اور ملک ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی جمیعیت اہلحدیث اور اہلحدیث یوتھ فورس کے کارکنان ملک میں نفاذ اسلام کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...