سردار محمد عثمان کو جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ کی تقریب میں گولڈ میڈل دیا گیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) گلیات ٹائمز کے  جدہ سعودی عرب میں بیورو چیف ، سینئر صحافی اور ڈپٹی آرگنائزر جرنلسٹس فاونڈیشن پاکستان، سعودی عرب ، سردار محمد عثمان کو جرنلسٹس فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پرائڈ آف دی نیشن ایوارڈ کی تقریب میں گولڈ میڈل دیا گیا ۔ سردار محمد عثمان سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں اورملازمت کے ساتھ وہ دیار غیر میں پاکستانی اور کشمیر ی کمیونٹی کے شب وروز کی رپورٹس کو قومی اور ریاستی اخبارات میں شامل اشاعت کراتے ہیں ۔ سردار عثمان کے والد جناب سردار محمد صدیق نے ان کا گولڈ میڈل وصول کیا ، گلیات ٹائمز کی انتظامیہ نے سردار محمد عثمان کو یہ ایوارڈ ملنے پر خصوصی مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کا یہ ایوارڈ گلیات ٹائمز کی انتظامیہ اور علاقہ گلیات کے تمام عوام کے لئے باعث فخر و افتخار ہے۔ اور اس امید کا اظہار کیا کہ سردار محمد عثمان صحافت کے اعلیٰ اصولوں کو ہمیشہ سربلند رکھیں گے اور ملک و قوم بالخصوص بیرون ملک پاکستانیوں کی خدمت جاری رکھیں گے۔ دریں اثناء دوست احباب نے سوشل میڈیا اور ٹیلی فون پر انہیں ایوارڈ ملنے پر تہنیتی پیغامات پیش کئے ہیں۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ سردار عثمان دیار غیر میں وطن عزیر سے دور کمیونٹی کی سرگرمیوں کو احسن انداز میں اجاگر کرنے کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے ۔

سردار محمد عثمان ایوارڈ

Related posts

Leave a Comment