نتھیاگلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) نیشنل بینک کی انتظامیہ موج مستیوں میں مصروف، تنخواہ وصول کرنے کے لئے آنے والے ملازمین بار بار چکر لگانے پر مجبور، کئی کئی دن تک خوار ہونے کے باوجود تنخواہ بروقت نہیں دی جاتی، ملازمین کا احتجاج، اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نتھیاگلی برانچ کے اہکاروں نے کھاتہ داروں بالخصوص سرکاری ملازمین کو جان بوجھ کر تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ تنخواہ کے حصول کے لئےآنے والے سرکاری ملازمین کو حیلوں بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور بار بار چکر لگوانے کے باوجود کئی کئی دن تک تنخواہ ادا نہیں کی جاتی۔ بینک کے منیجر مقامی ہونے کے باوجود اکثر ڈیوٹٰی سے غیر حاضر ہوتے ہیں ، ان کی دیکھا دیکھی دوسرے بینک ملازمین بھی گھر بھیٹھے تنخواہ وصول کررہے ہیں ۔ بروقت تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے سرکاری ملازمین کو شدید مالی مسائل اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سرکاری ملازمین، بینک کے کھاتہ داروں اور عوام علاقہ نے اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کے لئے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...