جدہ (بیورو رپورٹ) یونین کونسل نگری بالا کی ممتاز شخصیات کی ادائیگی عمرہ کے سلسلہ میں سعودعرب آمد، سعودی عرب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق گلیات کی یونین کونسل نگری بالا کی کئی ممتاز شخصیات عمرہ کی ادائیگی کے سلسہ میں سعودی عرب پہنچ گئی ہیں، ان میں گاؤں کسالا کی ممتاز سماجی شخصیت، اور نادرا اسلام آباد کے ڈائریکٹر ایڈمن، لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ سردار فضل الرحمان اورگاؤں نگری بالا کی ممتاز شخصیت اور واپڈا ایبٹ آباد کے ہر دلعزیز افسر، سردار لیاقت علی بھی شامل ہیں، سردار لیاقت علی کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی عمرہ کے لئے آئی ہیں۔ ان کی سعودی عرب آمد پر گلیات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے ان کا استقبال کیا۔ اور عمرہ کی ادائیگی کے دوران ان کی مدد اور رہنمائی کے لئے اپنی خدمات پیش کیں۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...