تقرری پر مبارکباد، جسٹس سردار محمد رضا خان کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری نیک شگون ہے ، عبدالرزاق عباسی

ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے امیر اور باغ بانڈی کے ہر دلعزیز رہنما عبدالرزاق عباسی نے جسٹس سردار محمدر رضا خان کوچیف الیکشن کمشنر کا عہدہ سنمبھالنے پرمبارکباد پیش کی ہے اور امید ضاہر کی ہے کہ وہ قوم کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ایبٹ آباد سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس سردار محمد رضا خان اس عہدے کے لئے نہایت مناسب شخصیت ہیں اور ان کا اس اہم  عہدے کے لئے انتخاب ، قوم اور ملک کے لئے نہایت نیک شگون ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس سردارمحمد رضا خان کی تقرری گلیات بلکہ پورے ہزارہ کے عوام کے لئے باعث مسرت ہے۔ انہوں نے امید کی کہ جسٹس سردار محمد رضا خان، ملک و قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد پر پورا اتریں گے اورملک میں ہونے والے اگلے انتخابات کو ملکمل طور پر صاف اور شفاف انداز میں کرانے میں کامیاب ہوں گے۔

عبدالرزاق عباسی

Related posts

Leave a Comment