تتریلہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) تتریلہ کا نوجوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ لڑائی میں شہید، تتریلہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں تتریلہ کا ایک نوجوان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ لڑائی میں شہید ہوگیا ۔ پچیس سالہ نوجوان جس کا نام ساجد زمان ولد محمد زمان تھا مقبوضہ کشمیرمیں فعال ایک جہادی تنظیم کے ساتھ پچھلے دو سال سے منسلک تھا اس جہادی تنظیم کے نمائندوں نے دو روز قبل ساجد کے والدین کو اطلاع دی کہ وہ پچھلے جمعہ والے دن بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہو گیا ہے ۔ ساجد چار بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا اور اس نے میٹرک تک تعلیمحاصل کر رکھی تھی۔ ساجد زمان کا غائبانہ نماز جنازہ تتریلہ میں اداکی گئی جس میں گاؤں کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...