گھریلو ناچاکی کا شاخسانہ، تتریلہ کے 22 سالہ رضوان نے خود کو گولی مارکرخود کشی کر لی

تتریلہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) گاؤں تتریلہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کرخود کشی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق22 سالہ رضوان نے ،جو گلزیب کا بیٹا اورکالا پہلوان کا پوتا تھا ، ایک غیر مقامی خاتون سے شادی کر رکھی تھی۔ جس کی وجہ سے گھر میں ناچاکی چل رہی تھی۔ گزشتہ پیر کی رات جب وہ سونے کے لئے گھر کی بالائی منزل پر اپنے کمرے میں گیا تو بیوی کو پانی لانے کو نیچے بھیجا اور خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ رضوان اپنے والدین کا سب سے چھوٹا بیٹا تھا اس کے تین بھائی اور ایک بہن پسماندگان میں شامل ہیں۔ رضوان کو اس کے آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

Related posts

Leave a Comment