باڑاگلی سے مسلح ملزمان گاڑی چھین کر فرار، پولیس ناکہ بندی کے باجود ملزمان پکڑنے میں ناکام،حکام سے دادرسی کی اپیل

کالاباغ (نمائندہ گلیات ٹائمز) تھانہ ڈونگا گلی کےعلاقہ باڑاگلی سے مسلح ملزمان گاڑی چھین کر فرار، پولیس ناکہ بندی کے باجود ملزمان پکڑنے میں ناکام،حکام سے دادرسی کی اپیل۔ تفصیلات کےمطابق محمد وسیم ولد گلاب خان سکنہ کالاباغ نے بتایا ہے کہ وہ   ایبٹ آباد تا نتھیاگلی سوزوکی کیری چلاتا تھا وقوعہ کے روز ملزمان نے ایبٹ آباد سے سوزوکی کیری بکنگ کر کے گلیات کےمختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لئے ساتھ لے جانے کا کہا جب سوزوکی کیری نمبر LEA-7042 باڑا گلی کے مقام پر پہنچا تو ملزمان نے مجھے اچانک قابو کر لیا اور گن پوائنٹ پر گاڑی سے اتار کا جنگل میں لے گئے اورمیرے منہ پر کپڑا باندھ کرمیرے ہاتھوں کو ایک درخت سے باندھ دیا اورسوزوکی کیری لے کر فرار ہو گئے۔ کافی دیر تک جدوجہد کرنے کے بعد میں نے خود کو آزاد کیا اور جاکر پولیس کنٹرول کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس نے فوری ناکہ بندی کر لی تاہم اس کے باوجود ملزمان کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ڈرائیور وسیم کے مطابق ملزمان تعداد میں چھ تھے اور اپنی بول چال اور وضع قطع سے پٹھان لگتے تھے۔تھانہ ڈونگاگلی کے علاقے میں چوری اور ڈاکہ زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہونے کی وجہ سے عوام علاقہ میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔ عوام نے پولیس حکام سے علاقہ میں امن امان کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

باڑاگلی

باڑاگلی2

 

 

Related posts

Leave a Comment