بگنوتر، اغوا کی لرزہ خیز واردات، ملزمان دن دیہاڑےماں کی گود سے تین سالہ بچی چھین کر فرار، مظلوم ماں کی فریادیں، کوئی مدد کو نہ آیا

بگنوتر (نمائندہ گلیات ٹائمز) تھانہ بگنوتر کے علاقہ سربھنہ میں اغوا کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم اغواکار ماں کو گود سے تین سالہ بچی چھین کر فرار، مظلوم ماں کی چیخ و پکار،لوگ بےحسی کی تصویر بنے تماشا دیکھتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گلیات (ایبٹ آباد) کے تھانہ بگنوتر میں لاقانونیت کا راج بڑھتا جا رہا ہے اور آئے روز جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہے جس کی انتہا گزشتہ روز اس وقت دیکھنے کو ملی جب نا معلوم اغواکار دن دیہاڑے اورسرعام ایک جواں سال ماں کی گود سے تین سالہ بچی چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی رپورٹ تھانہ بگنوتر میں درج کر لی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ساجد سکنہ سربھنہ کی بیوی اپنی تین سالہ بیٹی علیشہ کو اٹھائے اپنے میکے سے اپنے سسرالی گھر جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے ہوئے نامعلوم ملزمان یکدم سامنے آ گئے اور اس کی گود سی بچی چھین کر فرار ہو گئے۔ واردات کے وقت بچی کی ماں چیخ و پکار کرتی رہی مگر بے حس عوام میں سے کوئی بھی اس کی مدد کو نہ آیا۔ تھانہ بگنوتر پولیس نے رپورٹ درج کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Related posts

Leave a Comment