جی ڈی اے حکام کی نااہلی، گلیات میں برفباری کا آغازہونے کے باوجود سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام۔ عوامی مشکلات میں اضافے کا خدشہ، حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

نتھیا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات میں موسم سرما کی آمد اور برفباری کا آغازہو چکا، تا حال گلیات کا ترقیاتی ادارہ ( گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی  یا جی ڈی اے)  کئی سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکام، لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کا خدشہ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں میں موسم سرما کا اغاز ڈیڑھ ماہ قبل ہو چکا ہے اور ایک بار قبل از موسم سرما برفباری بھی ہو چکی ہے جب کہ دسمبر کے وسط سے باقاعدہ برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے تاہم ابھی تک جی ڈی اے گلیات کی مختلف سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل کرنے میں کامیات نہیں ہو سکا۔ اطلاعات کے مطابق ابھی تک کئی سڑکوں سے برف ہٹانے کا ٹھیکہ نہیں دیا جا سکا۔ خدشہ ہے کہ موسم سرما میں برفباری کی وجہ سے ان علاقوں کی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جلد مکمل نہیں ہو سکے گا جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ عوام نے جی ڈی اے کے اعلیٰ حکام ، مقامی اکان قومی و صوبائی اسمبلی ، صوبائی گورنر اور  وفاقی و صوبائی حکومتوں سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

GT SNOWFALL.6

Related posts

Leave a Comment