ایوبیہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) محمکمہ جنگلات و وائلڈ لائف کے اہکاروں کی ملی بھگت یا غفلت و لا پروائی، ٹمبر مافیا نے اپنے جرائم چھپانے کے لئے جنگلات کو آگ لگادی ۔ تفصیلات کے مطابق مکش پوری اورگردونوح کے علاقوں میں ٹمبر مافیا کافی عرصے سے سرگرم عمل ہے اور حکومت کی تبدیلی کے باوجود گلیات کے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹمبر مافیا نے کٹے ہوئے درختوں کا نشان مٹانے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جنگلات کو آگ لگا دی ہے جو ایک بڑے علاقے تک پھیل گئی ہے۔جس سے قدرتی و جنگلی حیات (وائلڈ لائف) کو شدید خطرہ درپیش ہے، ذرائع کے مطابق مکش پوری اور ملحقہ علاقوں کی مین سڑک سے دوری کی وجہ سے حکام بالا کی یہاں رسائی ممکن نہیں جس کی وجہ سے ٹمبر مافیا کسی رکاوٹ کے بغیر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے گلیات کے قیمتی اور نایاب درختوں کو کاٹ کر راتوں رات گھوڑوں اور خچروں کے ذریعے سمگل کردیتا ہے۔ اس غیر قانونی کاروباری سلسلے کا محکمہ جنگلات اورجنگلی حیات (وائلڈ لائف) کے افسران کو بھی علم ہوتا ہے اور وہ ٹمبر مافیا سے باقاعدہ طور پر اپنا حصہ بھی وصول کرتے ہیں۔ بعد ازاں ٹمبر مافیا کے ارکان اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور کٹے ہوئے درختوں کا نشان اور ریکارڈ غائب کرنے کے لئے جنگل کو باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے آگ لگا دیتے ہیں۔ جس سے کٹے ہوئے درختوں کا نام نشان مٹنے کے ساتھ ساتھ دیگر درخت بھی جل جاتے ہیں۔ان جلے ہوئے درختوں کی لکڑی بھی فروخت کر دی جاتی ہے۔ تاہم اس سے نہ صرف قیمتی جنگلات تباہ و برباد ہو رہے ہیں بلکہ اس سے وہاں موجو نادر قدرتی و جنگلی حیات جس میں بیش قیمت جانور اور پرندے شامل ہیں، کو بھی شدید تباہی کا سامنا ہے۔ عوام علاقہ نے محمکہ جنگلات اور جنگلی حیات (وائڈ لائف) کے اعلیٰ حکام، صوبائی حکومت اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اور پارٹی چئیرمین عمران خان سے گلیات کے نادر و بیش قیمت قدرتی وسائل کے بے دریغ ضیاع ور تباہی کا نوٹس لینے اور ٹمبر مافیا کا خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...