چھانگلہ گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات میں سردی کی شدت میں اضافہ، رات کے ساتھ ساتھ دن کادرجہ حرارت بھی گر گیا۔ سورج غائب، بادلوں نے گلیات کے بلندوبالا پہاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، علاقے میں بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح گلیات اور نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے، رات کے وقت پہلے ہی خوب سردی پڑ رہی تھی مگر پچھلے دو روز سے دن کا درجہ حرارت بھی کافی حد تک گر گیا ہے اور سورج بادلوں کے پیچھے چھپ گیا ہے۔ گلیات کے اکثر علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور بادلوں نے بلندوبالا پہاڑوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ہے، محمکہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اتوار سے مری گلیات اور نواحی علاقوں میں بارش اور بنلد مقامات پر برفباری کا امکان ہے۔ جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...