نتھیا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات ٹائمز میں خبر کی اشاعت کے بعد جی ڈی اے کی انتظامیہ پرشدید سیاسی و عوامی دباؤ، جی ڈی اے کو سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے ٹھیکے کا ٹینڈر دینے پر مجبورکردیا۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں موسم سرما شروع ہونے کے باوجود جی ڈی اے کی طرف سے سڑکوں سے برف ہٹانے کے انتظامات مکمل کرنے میں ناکامی کے بارے میں خبر شائع ہونے کے بعد عوامی و سیاسی حلقوں نے جی ڈی اے کی انتظامیہ پر شدید تنقید کی اور حکومتی حلقوں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ، جس کے بعد حکومتی ارکان اور دیگر حکام نے اس بات کا فوری نوٹس لیا اور متعلقہ افسران سے باز پرس کی جس کے بعد جی ڈی اے کے حکام نے فوری طور پر سڑکوں سے برف ہٹانے کے لئے مشینوں کا انتظام کرنے کے لئے ٹھیکے کا ٹینڈر جاری کر دیا ۔ یہ ٹینڈر آج ایبٹ آباد کی مقامی اخبارات میں شائع ہوا ہے۔ اشتہار کے مطابق ٹینڈر جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 دسمبر ہے اور یہ ٹینڈر اسی دن کھولے جائیں گے۔ گلیات کے عوام نے یہ مسلہ اجاگر کرنے پر گلیات ٹائمز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور امید ظاہر کہ ہے کہ گلیات ٹائمز کی انتظامیہ اسی طرح گلیات کے عوامی مسائل کو اعلیٰ سطح پر اٹھا کر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...