سانحہ پشاور پاکستان کے لیے ایک بڑا امتحان ہے، فیصل افضل شیخ

ایبٹ آباد(بیورو چیف) سانحہ پشاور پاکستان کے لیے ایک بڑا امتحان ہے،پاکستانی قوم کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا، ان جیالات کا اظہار فیصل افضل شیخ جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان نے گلیات ٹائمز سے خصوصی بات چیت کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں اسلامی قانون کا نفاز چاہتے ہیں ،جس سے قصاص کے بدلہ قصاص کا قانون لازم ہو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہا پشاور سانحہ کو ذمہ داروں کو گرفتار کر کے فوری طور پر پھانسی دی جائے، ہم لواحیقین کے ساتھ غم میں  برابر کےشریک ہیں، اہلحدیث یوتھ فورس پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، ملک میں میں قیام امن کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

Related posts

Leave a Comment