چہڑ(نمائندہ گلیات ٹائمز) سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے اگلے ہفتے چہڑ تا ہرلاں سڑک کا افتتاح کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس سڑک سے پچاس سے زیادہ دیہات کے ہزاروں باسیوں کی سفری مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ سڑک کی تعمیر سے علاقے میں سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی اور مریضوں کو بروقت ہسپتال پہچانا ممکن ہو جائے گا۔ سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اگلے ہفتے چہڑ تا ہرلاں روڈ کا افتتاح کریں گے سڑک پر ایک ارب روپے کا خرچہ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں چہڑ تا ہرلاں تک سڑک تعمیر کی جائے گی جب کہ دوسرے مرحلے میں ہرلاں سے ستوڑہ تک سڑک تعمیر کی جائے گی جس سے علاقے کے پچاس سے زیادہ دیہات کے ہزاروں باسیوں کو بہتر سفری سہولیات اور روزگار کے بہتر مواقع ملیں گے۔ اس سے مریضوں اور طالب علموں کے لئے بھی کافی آسانی ہو گی اور علاقے سے صدیوں سے مسلط جہالت اور پسماندگی کا دور ختم کرنے میں مدد ملے گی۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...