چہڑ(نمائندہ گلیات ٹائمز) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی نے زیر تعمیر جبڑی، ستوڑہ ، چہڑ کالاباغ روڈ کو پندرہ جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ سڑک پر تعمیراتی کام کی رفتار تیز کی جائے ، مرکزی حکومت ملک بھر بالخصوص ہزارہ وگلیات کی تعمیر ق ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے بجٹ میں خطیر رقم رکھی گئی ہے، زیر تعمیر سڑک کے اچانک معائنہ کے دوران گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، مرتضی جاوید عباسی نے جبری ستوڑہ، چہڑ کالاباغ سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لینے کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اخباری نمائندوسے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ پسنماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت رابطہ سڑکوں کے ذریعے ملک میں تعمیر ترقی کا نیا دور شروع کرنا چاہتی ہے اس مقصد کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ اور گلیات کیا تعمیر و ترقی پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے سڑک کی تعمیراتی کام کی رفتار پر عدم اعتماد کر اظہار کیا اور اس ضمن میں تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر طور کر کے کام کا رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز موجود ہیں اور سڑک کا تعمیراتی کام ہر صورت 15 جون تک مکمل کیا جائے۔ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے سے علاقے کے درجنوں دیہاتوں کے ہزاروں مکینوں کا فائدہ ہو گا۔ اس موقع پر علاقے کو لوگوں نے مرتضٰی جاوید عباسی کا خیر مقدم کیا اور ان کو علاقے کے دیگر مسائل سے بھی اگاہ کیا مرتضٰی عباسی نے ان مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنے کا یقین دلایا۔ اور کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...