پشاور حملہ , معصوم بچوں کا قتل عام بربریت کی بدترین مثال ہے,آمنہ سردار

کالا باغ (نمائندہ گلیات ٹائمز) پشاورمیں آرمی پبلک سکول پر دہشت گرد حملہ اور معصوم بچوں کا قتل عام وحشت اور بربریت کی بدترین مثال ہے دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے امن و محبت کا درس دینے والے دین کو بدنام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر نے ایک سازش کے تحت  پاکستان کودہشت گردی کی جنگ میں ملوث کیا جس کا نشانہ اب ہمارے معصوم بچے بھی بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پوری قوم وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور ملک سے اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیا ر ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور ملک کو امن کا گہوارا بنائے گی۔

amna sardar

Related posts

Leave a Comment