پولیس تھانہ ڈونگا گلی کی برق رفتار کارروائی، باڑہ گلی سے سوزوکی کیری چھین کر فرار ہونے والے ملزمان میں سے چار کو پکڑ لیا باقی دو کی گرفتاری کی لئے کارروائی جاری

ڈونگا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز)  پولیس تھانہ ڈونگا گلی کی برق رفتار کارروائی، باڑہ گلی سے سوزوکی کیری چھین کر فرار ہونے والے ملزمان میں سے چار کو پکڑ لیا باقی دو کی گرفتاری کی لئے کارروائی جاری۔ عوامی حلقوں کا خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل چھ ملزمان گلیات کے علاقے باڑہ گلی سے سفید رنگ کا سوزوکی کیری چھین کر فرار ہو گئے تھے۔ تھانہ ڈونگا گلی کی پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد برق رفتاری سے تفتیش کی اور چند روز میں ہی چار ملزمان کو گرفتار کر لیا اور باقی دو کی گرفتاری کے کئے چھاپے مار رہی ہے۔ گزشتہ روز تھانہ ڈونگا گلی کے ڈی ایس پی عارف جاوید خان نے ایس ایچ او نزیر خان اور انسپکٹر ریاست خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ باڑا گلی سے کیری ڈبہ چھین کر فرار ہونے والے ملزمان میں سے چار کو گرفتا کر لیا ہے۔ جن میں سے تین کا تعلق مردان اور ایک مقامی ہے جو ان دنوں راولپنڈی میں رہایٓئش پذیر ہے۔ دو مفرور ملزمان عتیق الرحمان ولد جلال اورمرتضٰی ولد اشرف مقامی ہیں اور کالاباغ کے رہنے والے ہیں گرفتار ملزمان میں سے زبیر ولد بشیر مقامی اور کالاباغ کا رہائشی ہے جو ان دنوں چکلالہ راولپنڈی میں رہتا ہے۔  گرفتا ہونے والے تین ملزمان مردان کے ہیں جن میں ہارون، ثانی گل اورشبیر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان سے مسروقہ سوزوکی کیری بھی برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوملزمان نے اپنے پاس موجود موبائلوں میں بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے چھینے گئے سوزوکی کیری کے ڈرائیور سے موبائل لے کر اپنے ایک ساتھی کو فون کال کی تھی جس سے سرغ لے کر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا۔ پولیس ذرائع کا مطابق ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ اس سے پہلے کئی وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں۔

car lifters caught

Related posts

Leave a Comment