ایبٹ آباد(بیورو رپورٹ) پھانسی کے قانون پر عمل درآمد کو خوش آئند کہتے ہیں، شرعی قانون کے نفاذ سے ملک میں امن ممکن ہو جائے گا، اگر پھانسی کے قانون پر پابندی نہ ہوتی تو پاکستان آج امن کا گہوارا ہوتا اور پشاور جیسے سانحوں سے قوم کو دوچار نہ ہونا پڑتا۔ ان خیالات کا اظہارمولانا سرفراز خان فاروقی بانی اہلحدیث یوتھ فورس ایبٹ آباد سٹی نے اہلحدیث یوتھ فورس ایبٹ آباد کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں سردار ظاہر، انیس الرحمن، قاری مظہر، مشتاق سلفی، ساجد علی، ساجد ربانی، عمران خالد اور قاری عبداللہ بھی شریک تھے ،اجلاس میں قردار منظور کی گئی جس میں سانحہء پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اورحکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ معصوم بچوں کا قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کی پس پشت قوتوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرےاور ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...