صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ۔ سردار محمد صادق

کالا باغ (نمائندہ گلیات ٹائمز) صوبائی حکومت اپنے وعدے پورے کرنے اور عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی نظام انتہائی ضروری ہے صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات جلد کرائے۔ ان خیا لات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنما اور سابق نائب ناظم یونین کونسل نگری بالا سردار محمد صادق نے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کی بلند بانگ دعوے کرنے والی تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ اور عوامی مسائل کے حل کے لئے کئے گئے اپنے انتخابی منشور کو بھی فراموش کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے انتخابی منشور میں تین ماہ کے اندر بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا وعدہ کیا تھا مگر ڈیڑھ سال گزر جانے کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرانے میں ناکام ہے اور ابھی تک حیلوں بہانوں سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے بلدیائی انتخابات کر انعقاد انتہائی ضروری ہے اس لئے صوبائی حکومت اس ضمن میں جلد عملی اقدامات کرے۔

Related posts

Leave a Comment