قوم کو متحد ہو کردہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہو گا، سردار شکور خان

ڈونگا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) دہشت گردی کے پے در پے واقعات ملک و قوم کی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہیں ،پوری قوم کو متحد ہو کراس خطرے کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار سردار شکور خان، چئیرمین مصالحتی کمیٹی، ڈونگا گلی نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر جس وحشت اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا وہ انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے اپنے انتقام کا نشانہ آرمی پبلک سکول کے طلبہ کو بنایا اب پاکستانی قوم اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام سے دوچار کر کے اپنا انتقام لے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات بھلا کر ملک و قوم کی سلامتی کی خاطر متحد ہو جائیں اور دہشت گردوں کا صفحہ ہستی سے نام و نشان مٹا دیں۔

Related posts

Leave a Comment