کالا باغ (نمائندہ گلیات ٹائمز) پشاورمیں آرمی پبلک سکول پر دہشت گرد حملہ اور معصوم بچوں کا قتل عام وحشت اور بربریت کی بدترین مثال ہے دنیا کے کسی مہذب معاشرے میں اس کی مثال نہیں ملتی، دہشت گردوں نے اسلام کا نام استعمال کر کے امن و محبت کا درس دینے والے دین کو بدنام کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن عناصر نے ایک سازش کے تحت پاکستان کودہشت گردی کی جنگ میں ملوث کیا جس کا نشانہ اب ہمارے معصوم بچے بھی بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا پوری قوم وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے اور ملک سے اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیا ر ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد اور تعاون سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی اور ملک کو امن کا گہوارا بنائے گی۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...