گلیات کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے پشاور واقعے کی شدید مذمت، ملزمان کو جلد از جلد عبرتناک سزا دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرنے کا مطالبہ

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ) گلیات کے سیاسی ، سماجی اور مذہبی حلقوں کی طرف سے پشاور سکول دہشتگردی واقعے کی شدید مذمت، ملزمان کو جلد از جلد عبرتناک سزا دینے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ تیز کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے حملے اور معصوم بچوں کے وحشیانہ قتل عام پر گلیات بھر میں غم و غصہ کہ لہر دوڑ گئی ۔ علاقے کے سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور عوام نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے جلد از جلد نشان عبرت بنا دیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تیز کیا جائے اور ملک و قوم کو اس ناسور سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے۔ پشاور واقعے کی مذمت کرنے والوں میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضٰی جاوید عباسی، ارکان صوبائی اسمبلی، سردار محمدر ادریس، سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سردار محمد فرید،اورآمنہ سردار، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب، جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد کے امیرعبدالرزاق عباسی اور پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے  نائب صدر سردار عارف گوہر شامل ہیں۔ ان کے علاوہ یونین کونسل نگری با لا سے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما میجر ریٹائرڈ فضل الرحمان، سابق نائب ناظم یونین کونسل،سردارمحمد صادق،سابق ناظم سردار محمد نسیم، تحریک صوبہ ہزارہ کے رہنما سردار محمد گلستان ، سابق کونسلر سردار محمد صادق، سردار گل خطاب اور دیگر نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment