زیر تعمیر جبڑی، ستوڑہ ، چہڑ روڈ  سردار یعقوب کا منصوبہ ہے، مرتضٰی عباسی اس کا کریڈٹ نہ لیں، سردار عارف گوہر

 

ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ) زیر تعمیر جبڑی، ستوڑہ ، چہڑ کالاباغ روڈ  سابق ڈپٹی سپیکر سردار محمد یعقوب کا منصوبہ ہے، مرتضٰی جاوید عباسی اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں۔ ان خیا لات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے نائب صدر سردار محمد عارف گوہر نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف ایبٹ آباد کے رہنما سردار محمد یعقوب نے اپنے دور میں جبڑی، ستوڑہ، چہڑ تا سجن گلی روڈ کا منصوبہ ایرا کے منصوبوں میں شامل کرایا تھا اور اس کے لئے فنڈز بھی منظور کرائے تھے، مگر مرتضٰی جاوید عباسی نے اقتدار میں آ کر اس منصوبے پر کام کی رفتار کم کرا دی اور فنڈز دیگر جگہوں پر استعمال کردئیے جس سے اس منصوبے کی تکمیل میں کافی تاخیر ہوئی۔ اس تاخیر کے باوجود اب جب کہ یہ منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔ مرتضٰی جاوید عباسی اس کے نمائشی دورے کر کے  اس کا تعمیراتی کام جلد مکمل کرانے کے جعلی اعلانات و بیانات دے رہے ہیں مگر عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے اور وہ اس طرح کے بہکاووں میں نہیں آئیں گے۔

ARIF GOHAR

 

Related posts

Leave a Comment