زیارت معصوم (نمائندہ گلیات ٹائمز) سیر غربی کا عوام کرایوں میں کمی کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے لئے سڑکوں پر آ گئے، فیصلے پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر دھرنا دے دیا، تفصیلات کے مطابق علاقہ سیر غربی کے معززین پر مشتمل ایک کمیٹی نے حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل کے نرخ نمایاں طور پر کم کرنے کے نتیجے میں علاقے میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا تھا جس کا علاقہ سیرکے عوام نے زبردست خیر مقدم کیا تھا تا ہم ٹرانسپورٹر حسب عادت تاخیری حربے استعمال کرنے پر تل گئے اور کرایوں میں کمی نہ کی جس کے نتیجے میں علاقہ کی عوام سڑکوں پر نکل آئے اور سڑک پر دھرنا دے کر گاڑیوں کی آمدورفت معطل کر دی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کرائے کم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وہ وہاں کسی گاڑی کو چلنے نہیں دیں گا۔
Related posts
-
ڈگری بنگلہ بیس کیمپ۔۔ اور ۔۔ صحافت کے درخشاں ستارے
( تحریر : زردار اعوان ) کل صبح گیارہ بجے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ... -
نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ، گلیات میں سیاحت کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا، “روڈ دو، ووٹ لو” عوامی نعرہ بن چکا، اگلا الیکشن اسی نعرے پر ہوگا۔جاوید قریشی
اسلام آباد (سردار شہریارمنظور) نتھیاگلی تا ٹھنڈیانی روڈ سیاحت کے فروغ میں اہم سنگ میل ہوگا۔... -
میں کیسا مسلمان ہوں ۔۔۔؟
جنید پرویز پوری رات انٹر نیٹ کی جدید ٹکنالوجی وٹس ایپ اور فیس بک...