سردار شیر بہادر خان کی طرف سے رکڑ کرکٹ گراؤنڈ سمندر کٹھہ کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان

سمندر کٹھہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) سردار شیر بہادر خان کی طرف سے رکڑ کرکٹ گراؤنڈ سمندر کٹھہ کی تعمیر کے لئے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، یوتھ کپ ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب۔ تٖفصیلات کے مطابق رکرکرکٹ گراؤنڈ سمندر کٹھہ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام یوتھ کپ ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا ۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کے صدر سردار شیر بہادر خان تھے جنہوں نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم الحبیب الیون کے کپتان کو وننگ ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کھیل صحتمند معاشرے کی ترقی کی لئے نہایت ضروری ہیں اور تحریک انصاف کی حکومت کھیلوں کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وسائل سے رکڑ کرکٹ گراؤنڈ کو نئے سرے سے اور زیادہ بہتر طار پر بنایا جائے گا اس مقصد کے لئے انہوں نے 20 لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سردار محمد سرور نے سردار محمد بہادر خان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہرکی کہ وہ علاقے کی ترقی اور کھیلوں کے فروغ کے لئے اسی جذبے سے کام کرتے رہیں گے۔

SHERE BAHADAR ADDRESSES

AL-HABIB ELEVEN

Related posts

Leave a Comment