سمندر کٹھہ، پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ الحیبیب الیون نے جیت لیا

سمندر کٹھہ (سردار نبیل منظور) پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیراہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ، الحیبیب الیون نے فائنل میں فرینڈز چیتا کو چت کر کے ٹورنامنٹ جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام رکڑ کرکٹ گراؤنڈ سمندر کٹھہ میں یوتھ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہوا جس میں علاقےکی 12 ٹیموں نے شرکت کی۔ پہلے سیمی فائنل میں فرینڈز چیتا نے رائل چیلنجرز کو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالی فائی کیا جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں الحیبیب الیون نے بگلہ سپر سٹارز کو ہرایا۔ تورنامنٹ کے فائنل میچ میں الحبیب الیون نے پھلے کھیلتے ہوئے مقررہ 8 اوورزمیں 113 رنز بنائے۔ اس کے جواب میں فرینڈز چیتا کی ٹیم صرف 60 رنز سکور کر سکی اس طرح الحبیب الیون نے 53 رنز کی سبقت سے میچ جیت کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔  الحبیب الیون کے بیٹسمین اور کپتان سردارنوید کومین آف دی میچ قرار دیا گیا انہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 رنز سکور کئے۔

PRIZE DISTRIBUTION PRIZE

Related posts

Leave a Comment