کالا باغ نملی روڈ پرٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار لیاقت مغل جاں بحق

کالا باغ (نمائندہ گلیات ٹائمز) کالا باغ نملی روڈ پرٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار لیاقت مغل جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق نملی میرا سے تعلق رکھنے والے لیاقت مغل کالا باغ سے اپنے گھر واقع نملی میرا جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے، لیاقت مغل کالاباغ بازار میں ہیئر ڈریسر کا کام کرتے تھے، آج بروز پیر وہ شام کے وقت دکان بند کر کے گھر کی طرف روانہ ہوئے کہ سڑک خراب ہونے کی وجہ ان کی موٹر سائیکل پھسل کر نیچے جا گری اور یہ حادثہ لیاقت مغل کے لئے جاں لیوا ثابت ہوا۔

 

LIAQAT MUGHAL

Related posts

Leave a Comment