گلیات ٹائمز جدہ کے بیورو چیف سردارمحمد عثمان ،عالمی صحافتی تنظیم جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے مشرق وسطی کے لئیے جنرل سیکرٹری مقرر

جدہ (بیورو رپورٹ) گلیات کے گاؤں کسالہ سے تعلق رکهنے والے نوجوان صحافی اور گلیات ٹائمز جدہ کے بیورو چیف سردارمحمد عثمان ،عالمی صحافتی تنظیم جرنلسٹ فاونڈیشن پاکستان کے مشرق وسطی کے لئیے جنرل سیکرٹری مقرر، ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن تنظیم کے چیف آرگنائزر ناصر محمود ملک نے جاری کیا. تفصیلات کے مطابق یوسی نگری بالا کے گاؤں کسالا کے رہائشی سردارمحمد عثمان بسلسلہ روزگار سعودی عرب میں مقیم ہیں مگر اس کے ساتھ ساتھ وہ صحافتی سرگرمیوں کو بهی جاری رکهے ہوئے ہیں. ان کو گزشتہ روز عالمی صحافتی تنطیم جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے مشرق وسطٰی شاخ کاجنرل سیکرٹری مقرر کر دیا گیا۔ جس کا نوٹیفیکیشن تنظیم کے چیف آرگنائزرناصر محمود ملک نے جاری کیا۔ اس موقع پر سردار عثمان نے خصوصی گفتگو کے دوران کہا کہ دیار غیر میں رہ کر ملک کا نام روشن کروں گا. بطور جنرل سیکرٹری تقرری والدین اور تمام حلقہ احباب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے. صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئیے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں رکهوں گا اوربیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی.اس موقع پر انہوں نے اپنی تقرری پر اپنی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

SARDAR USMAN

 

10899648_783818238358426_1971522522_n

Related posts

Leave a Comment