گلیات میں پھر برف باری‘ حسین مناظر نے دل موہ لیا

نتھیا گلی (نمائندہ گلیات ٹائمز) عموما گلیات میں برف باری دسمبر اور جنوری کے مہنیوں میں ہوتی ہے مگر اس بات فرری اور مارچ بازی لے گئے ہیں اور ایک ایسے وقت میں جب یہ توقع کی جارہی تھی کہ موسم صاف ہو جائے گا برفباری اور بارش کا ایسا  سلسلہ شروع ہوا ہے کہ جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے ۔ سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس بار گلیات کا رخ کیاہے جنکہ انتظامیہ نے بھی یہ بات یقینی بنائی کہ سڑکیں زیادہ دیر بند…

Read More

چیتے کے حملے میں بچی کی ہلاکت کیخلاف احتجاج رنگ لایا، انتظامیہ معاوضہ دینے اور تادیبی اقدامات کرنے پر راضی ہو گئی۔

ایبٹ آباد (بیورورپورٹ) باغ بانڈی میں جنگلی چیتے کے حملے میں ایک بچی کی ہلاکت اور اس کے دادا کے زخمی ہونے کے خلاف احتجاج رنگ لایا، انتظامیہ متاثرہ خاندان کو معاوضہ دینے اور زخمی بزرگ کا مفت علاج کرانے پر راضی، محمکہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی اور عوام کے تحفظ کے لئے اقدامات کرنے کی بھی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلیات کے علاقہ باغ بانڈی (بانڈی میرا) میں جنگلی چیتے کے راہگیروں پر حملے میں ایک بچی کی ہلاکت اور اس کے دادا…

Read More

مرکزی جمیعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آبادکے نائب امیر مولانا قاری حنیف کے والد انتقال کر گئے۔

سمندرکٹھہ (نمائندہ گلیات ٹائمز) قاری حنیف کے والد سردار منصف دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق، نماز جنازہ میں عوام کی کثیر تعداد میں شرکت، آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، مرکزی جمیعیت اہلحدیث ضلع ایبٹ آبادکے نائب امیر مولانا قاری حنیف کے والد بزگوار سردار منصف بدھ کی صبح حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ سمندرکٹھہ میں ادا کی گئی جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد، سماجی و سیاسی شخصیات اورمرکزی جمیعیت اہلحدیث کے ضلعی رہنماؤں…

Read More

نگری بالا, بٹالہ والے سردار محمد زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،

نگری بالا(نمائندہ گلیات ٹائمز) بٹالہ والے سردار محمد زمان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت، کئی سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے اظہار تعزیت، مرحوم اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک، تفصیلات کے مطابق گاؤں نگری بالا کے محلہ بٹالہ والے سردارمحمد مصری مرحوم کے صاحبزادے سردار محمد زمان طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، وہ کافی عرصہ سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے ۔ بالآخر ان کا یہ مرض جاں لیوا ثابت ہوا اور وہ…

Read More

کسا لا کا رہائشی سردار شاہنواز دماغ کی رگ پھٹنے سے کراچی میں جاں بحق، آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) کسا لا کا رہائشی سردار شاہنواز دماغ کی رگ پھٹنے سے کراچی میں جاں بحق، آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں کسالا ، محلہ بہکاں والے سردار محمد یعقوب کا بیٹا سردار شاہنواز ، جو بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم تھا، دماغ کی رگ پھٹنے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملا، اس کی لاش ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد اور پھر آبائی گاؤں کسالا لائی گئی، جہاں ان کی نماز جنازہ میں…

Read More

گلیات , باغ بانڈی میں جنگلی چیتے کا راہگیروں پر حملہ ، کمسن بچی جاں بحق

باغ بانڈی (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات کے علاقہ باغ بانڈی میں جنگلی چیتے کا راہگیروں پر حملہ ، کمسن بچی جاں بحق، دادا زخمی، عوام کا احتجاج، محمکمہ جنگلی حیات کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گلیات کے تھانہ بگنوتر کے علاقہ باغ بانڈی میں جنگلی چیتے (تیندوے) نے راہگیروں پر حملہ کر دیا جس سے پانچ سالہ بچی مسمات نیہا دختر مقصود جاں بحق اور اس کا دادا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اور بچی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا…

Read More

نادرا کے بلندو بانگ دعوے ٹھس،بائیومیٹرک نظام ناقص نکلا، کئی شہریوں کے انگوٹھوں کی تصدیق ممکن نہیں

اسلام آباد (سردار شہریار منظور سے) بلندو بانگ دعوے ٹھس، نادرا کا بائیومیٹرک نظام ناقص نکلا، کئی شہریوں کے انگھوٹوں کی تصدیق ممکن نہیں، کئی شہری موبائل فون کی سہولت سے محروم، انگوٹھوں کی تصدیق کے نظام کو مکمل، جامع اور غلطیوں سے پاک کرنے کے اقدامات کئے جائیں، نادرا اورحکومت پاکستان سے شہریوں کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق بلندوبانگ دعووں کے باوجود نادرا کا انگوٹھوں کی تصدیق کا نظام مکمل اور جامع نہیں ہے ، نادرا کے پاس شہریوں کے انگوٹھوں اور انگلیوں کے نشانات کا ریکارڈ نامکمل ہے…

Read More

گلیات میں حادثات، باڑاگلی کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، بگنوترمیں بس الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، کئی زخمی

گلیات میں حادثات، باڑاگلی کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، بگنوترمیں بس الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، کئی زخمی کالا باغ ( سردار نیبل سے) گلیات میں دوحادثات، ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی، باڑاگلی کے قریب جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے، بگنوتر کے قریب گیہہ کے مقام پر بس الٹ گئی، کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق گلیات میں سال کی پہلی بارش اور برفباری کا آغاز ہوتے ہی…

Read More

گلیات، سال نو کی پہلی بارش اور برفباری، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، برفباری کے مزے لینے سیاح گلیات آنا شروع

گلیات، سال نو کی پہلی بارش اور برفباری، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، برفباری کے مزے لینے سیاح گلیات آنا شروع   ایوبیہ، توحید آباد، چھانگلہ گلی، کالاباغ، نتھیاگلی (نمائندگان) گلیات میں سال نو کی پہلی بارش ، بلند مقامات پر برفباری، طویل خشک سالی سے بیزار لوگوں میں خوشی کی لہر، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، سردی بڑھنے کے باوجود لوگ بارش اور برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے، برفباری کے مزے لینے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی گلیات کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق…

Read More

کسالا کے عوام پانی کی سہولت سے محروم، سخت سرد موسم میں خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور، انصاف اور خدمت کے دعوے داروں سے دادرسی کا مطالبہ

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) سیاسی قائدین کی بے اعتنائی، کسالا کے عوام پانی کی سہولت سے محروم، سخت سرد موسم میں خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور، انصاف اور خدمت کے دعوے داروں سے دادرسی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں کسالا کے کئی محلوں کے عوام پینے کے پانی کی شدید قلت کا شکارہیں۔ یونین کونسل نگری بالا کےگاؤں کسالا کے مکینوں نے گلیات ٹائمز کو بتایا ہے کہ  گاؤں کے کئی محلوں خاص طور پر محلہ ٹبی ، ہڑوٹہ، جمالہ،…

Read More