ریحام عمران شادی 7محرم یکم نومبر کو ہوئی، 9 ہفتے خفیہ رکھنے کے بعد اعلان کیا گیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عمران خان اور ریحام خان کی شادی کو 9 ہفتے خفیہ رکھا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی ریحام خان سے شادی عاشورہ محرم سے تین دن قبل یعنی 7 محرم بتاریخ یکم نومبر 2014 کو اسلام آباد میں اس وقت ہوئی تھی  جب تحریک انصاف کا دھرنا کافی زوروشور سے جاری تھا۔ ذرائع کے مطابق شادی کو 9 ہفتے خفیہ رکھا گیا تاہم ریحام خان شادی کو خفیہ رکھنے کے حق میں نہیں تھیں اور وہ میڈیا میں اپنے دوستوں کے ذریعے اس راز کوآشکار کرنے میں کامیاب ہو گئیں جس کے بعد چہ میگوئیوں اور خبروں کا سلسلہ پھیل گیا اور عمران خان پر اس شادی کو ظاہر کرنے کےلئے دباؤ بڑھ گیا جس کے بعد 8 جنوری 2015 کوعمران خان نے اپنی شادی کا اعلان کر دیا ااوردعوٰی کیا کہ آج نکاح کیا گیا جمعرات 8 جنوری کو ہونے والی نکاح کی تقریب اصل میں ایک خفیہ شادی کو ظاہر کرنے کاپروگرام تھا۔

IK WEDDING

Related posts

Leave a Comment