اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ریحام خان سے عمران خان کی شادی، عمران کی بہنیں ناراض، کارکن خوش، مہینوں بھنگڑے ڈالتے رہے، موجودہ دور میں شادی پر طویل ترین عرصے کے لئے خوشیاں منانے کا ریکارڈ۔ عمران دھرنے کا نام پر اپنی شادی کی خوشی میں کارکنوں سے مہینوں بھنگڑے ڈلواتے رہے، ناقدین کا الزام۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان سے شادی کرنے پرعمران خان کے خاندان کے لوگ خاص طور پران کی بہنیں ناراض ہیں اور ان کی طرف سے اس شادی کی مخالفت اب بھی جاری ہے اور انہوں نے نکاح کی نام نہاد تقریب میں شرکت نہیں کی۔ تاہم تحریک انصاف کے کارکن اس شادی پر خاصے خوش ہیں اور وہ بنی گالہ میں عمران خان کے محل نما گھر کے سامنے بھنگڑے ڈالتے دیکھے گئے ہیں۔ ادھر بعض ناقدین کا کہنا ہے کہ عمران خان احتجاج اور دھرنے کے نام پر اپنی شادی کی خوشی منانے کے لئے کارکنوں کو جمع کر کے ان سے بھنگڑے ڈلواتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ14 اگست سے شروع ہو کر 16 دسمبر تک جاری رہا جو موجودہ دور میں کسی بھی اہم شخسیت کی شادی کی خوشیاں منانے کے طویل ترین دورانیہ ہے۔ شادی کی خوشیاں منانے کا یہ سلسلہ اور طوالت بھی اختیار کر سکتا تھا مگر پشاور سانحہ کے بعد اسے ختم کرنا پڑا اوراب شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد بھی سانحہ پشاور کی وجہ سے شادی کا جشن منانے کا امکان نہیں ہے۔
Related posts
-
مرتضٰی عباسی کسالا تا تھوہا کٹھہ روڈ کے لئے 3 کروڑ دینے پر تیار
کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر اور حلقہ این اے 18 سے منتخب... -
اورنگزیب نلوٹھہ نے ہاڑی کھیترتا کسالا روڈ کے لئے 3 کروڑ کا اعلان کردیا
چہڑھ (نمائندہ گلیات ٹائمز) سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے چہڑھ تا کسالا روڈ کے لئےتین کروڑروپے دینے کا... -
اٹھائیس سال فوج میں رہا، ریاست کے خلاف کوئی تقریر ہوتی تو کبھی خاموش نہ رہتا، کرنل شبیر
ایبٹ آباد ( نمائندہ گلیات ٹائمز) کسی بھی تقریر میں ریاست یا حکومت پاکستان کے خلاف...