سردار ادریس انتخابی وعدے بھول گئے، ہرنو تا مالسہ روڈ پکا کرانے میں ناکام, عوام سبق سکھا دیں گے۔ ملک عمیر اعوان

مالسہ (ںمائندہ گلیات ٹائمز) سردار ادریس صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے بعد انتخابی وعدے بھول گئے، ہرنو تا مالسہ روڈ پکا کرانے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام، عوام کو سبق باغ دکھا کر بے وقوف بنانے والے بلدیاتی انتخابات میں شکست سے دوچار ہوں گے۔ ان خیا لات کا اظہارصدر مسلم لیگ سوشل میڈیا حلقہ پی کے 48 ملک عمیر اعوان نے نمائندہ گلیات ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک عمیر اعوان نے کہا کہ سردار ادریس عوام کو بے وقوف بنانے کے ماہر ہیں مگر اب عوام سردار ادریس اور ان کے حواریوں کے کسی چکر میں نہیں آئیں گے۔ سردار ادریس نے گزشتہ الیکشن سے پہلے مالسہ کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انتخابات جیت کر ہرنو تا مالسہ روڈ کو کشادہ اور پختہ کروائیں گے، دو سال ہونے کو ہیں مگر ابھی تک اس وعدے پر عمل نہیں ہوا، ملک عمیر نے کہا اتناعرصہ ہونے کے باوجود سردار ادریس ہرنو تا مالسہ روڈ پر کام شروع نہیں کراسکے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام کی خدمت کرنے کی بجائے عوام کو بے وقوف بنانے پر یقین رکھتے ہیں، مگر عوام اب کافی باشعور ہو چکے ہیں اور وہ اگلے جنرل الیکشن اور اس سے پہلے آیندہ بلدیاتی انتخابات میں سردار ادریس اور ان کے حواریوں کو شکست فاش دے کر دھوکہ بازی کا بدلہ لیں گے۔

ملک عمیر

Related posts

Leave a Comment