کسالا کے عوام پانی کی سہولت سے محروم، سخت سرد موسم میں خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور، انصاف اور خدمت کے دعوے داروں سے دادرسی کا مطالبہ

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) سیاسی قائدین کی بے اعتنائی، کسالا کے عوام پانی کی سہولت سے محروم، سخت سرد موسم میں خواتین دور دراز سے پانی بھر کر لانے پر مجبور، انصاف اور خدمت کے دعوے داروں سے دادرسی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ہزاروں نفوس پر مشتمل گاؤں کسالا کے کئی محلوں کے عوام پینے کے پانی کی شدید قلت کا شکارہیں۔ یونین کونسل نگری بالا کےگاؤں کسالا کے مکینوں نے گلیات ٹائمز کو بتایا ہے کہ  گاؤں کے کئی محلوں خاص طور پر محلہ ٹبی ، ہڑوٹہ، جمالہ، کڑماں، ایڑاں، پہاٹہ اور کھڑیالہ کے درجنوں گھروں میں پانی کی سہولت عوام کی ضروریات پوری کرنے کے لئے کافی نہیں ہے، جن محلوں میں پانی آتا ہے وہ بھی عوام کی ضرورت پورا کرنے کے لئے کافی نہیں۔ عوام نے پندرہ بیس سال پہلے کچھ محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت پانی کی پائپ لائنیں بچھائی تھیں جو آبادی میں اضافے ، لائینوں کی بوسیدگی اور پانی کا ذخیرہ کم ہو جانے کی وجہ سے عوام کی موجودہ ضروریات پوری نہیں کرسکتیں۔ محلہ ٹبی، ہڑوٹہ اور کڑماں کے کئی گھرپانی کی شدید قلت کے شکار ہیں، گاؤں کسالا کے عوام پانی کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہیں خاص کر خواتین کوسخت سرد موسم میں دور دراز سے پانی بھرکر لانا پڑتا ہے۔ عوام نے سیاسی رہنماؤں اور سماجی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی حالت زار پر رحم کریں اور آب رسانی کی سہولت کے لئے جلد اقدامات کریں۔

PANI WALIAN

Related posts

Leave a Comment