گلیات، سال نو کی پہلی بارش اور برفباری، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، برفباری کے مزے لینے سیاح گلیات آنا شروع

گلیات، سال نو کی پہلی بارش اور برفباری، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، برفباری کے مزے لینے سیاح گلیات آنا شروع

 

ایوبیہ، توحید آباد، چھانگلہ گلی، کالاباغ، نتھیاگلی (نمائندگان) گلیات میں سال نو کی پہلی بارش ، بلند مقامات پر برفباری، طویل خشک سالی سے بیزار لوگوں میں خوشی کی لہر، مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، سردی بڑھنے کے باوجود لوگ بارش اور برفباری سے لطف اندوز ہوتے رہے، برفباری کے مزے لینے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی گلیات کا رخ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلیات کے مختلف علاقوں میں اس سال کی پہلی بارش اور بلند مقامات پر برفباری شروع ہو گئی ہے، اس سے قبل موسم سرما کی پہلی بارش اور برفباری نومبر میں ہوئی تھی جس کے بعد خشک سالی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور دسمبر کے پورے مہینے میں بارش یا برفباری نہیں ہوئی تھی، طویل خشک اور سرد موسم کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیل رہی تھیں تاہم منگل کی صبح سے گلیات کو مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی پھلکی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جس سے عوام کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے، اور لوگ بارش اور برفباری سے لطف اندوز ہونے لگے۔ اطلاعات کے مطابق گلیات کے اکثر علاقوں میں ہلکی بارش اور بلند مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر برفباری کی اطلاعات ملتے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہونے کے لئے گلیات پہنچنا شروع ہو گئی ہے، جس سے سیاحت کی صنعت کو فروغ ملنے کا امکان ہے۔

باگن برفباری توحیدآباد، برفباری 2 توحیدآباد، برفباری SNOWFALL AT NATHIAGALI DEGREE COLLEGEFIRST SNOWFALL 2015 GALIAT MEN IS SAL KI PEHLI BARFBARI.

Related posts

Leave a Comment