گلیات میں حادثات، باڑاگلی کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، بگنوترمیں بس الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، کئی زخمی

گلیات میں حادثات، باڑاگلی کے قریب جیپ کھائی میں جا گری ، بگنوترمیں بس الٹ گئی، 1 شخص جاں بحق، کئی زخمی

کالا باغ ( سردار نیبل سے) گلیات میں دوحادثات، ایک شخص جاں بحق ، متعدد زخمی، باڑاگلی کے قریب جیپ بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہو گئے، بگنوتر کے قریب گیہہ کے مقام پر بس الٹ گئی، کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، تفصیلات کے مطابق گلیات میں سال کی پہلی بارش اور برفباری کا آغاز ہوتے ہی سڑکوں پرپھسلن اور بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے حادثات ہونا شروع ہو گئے، جس کی وجہ سے ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بگنوتر کے قریب گیہہ کے مقام پرایک بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے الٹ گئی جس سے معتدد افراد زخمی ہوگئے ۔ ادھر باڑا گلی کے قریب ایک جیپ بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری جس سے ایک شخص جاں بحق اور3  شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ایبٹ آباد میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے  والے افراد کے نام فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکے۔

باڑاگلی حادثہ

Related posts

Leave a Comment