کسا لا کا رہائشی سردار شاہنواز دماغ کی رگ پھٹنے سے کراچی میں جاں بحق، آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا

کسالا (نمائندہ گلیات ٹائمز) کسا لا کا رہائشی سردار شاہنواز دماغ کی رگ پھٹنے سے کراچی میں جاں بحق، آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نگری بالا کے گاؤں کسالا ، محلہ بہکاں والے سردار محمد یعقوب کا بیٹا سردار شاہنواز ، جو بسلسلہ روزگار کراچی میں مقیم تھا، دماغ کی رگ پھٹنے کی10947193_1021058504700447_1149746464218759605_n (1) وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملا، اس کی لاش ہوائی جہاز کے ذریعے اسلام آباد اور پھر آبائی گاؤں کسالا لائی گئی، جہاں ان کی نماز جنازہ میں علاقہ کے عوام کی بڑی تعداد اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کے والد سردار محمد یعقوب بھی کافی عرصے سے علیل ہیں جب کہ سردار شاہنواز کی والدہ گزشتہ سال انتقال کر گئی تھیں، پے در پے صدمات اور گھر میں بیماری کی وجہ سے سردار شاہنواز کے پسماندگان کافی پریشان ہیں۔ قارئین سے گزارش ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت کے ساتھ ساتھ ان کے والد کی صحتیابی کے لئے بھی دعا کریں۔

Related posts

Leave a Comment