گلیات , باغ بانڈی میں جنگلی چیتے کا راہگیروں پر حملہ ، کمسن بچی جاں بحق

باغ بانڈی (نمائندہ گلیات ٹائمز) گلیات کے علاقہ باغ بانڈی میں جنگلی چیتے کا راہگیروں پر حملہ ، کمسن بچی جاں بحق، دادا زخمی، عوام کا احتجاج، محمکمہ جنگلی حیات کے حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق گلیات کے تھانہ بگنوتر کے علاقہ باغ بانڈی میں جنگلی چیتے (تیندوے) نے راہگیروں پر حملہ کر دیا جس سے پانچ سالہ بچی مسمات نیہا دختر مقصود جاں بحق اور اس کا دادا شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اور بچی کی لاش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا جہاں مقامی افراد نے محمکہ جنگلی حیات کے اہلکاروں کی غفلت اور لاپروائی کے خلاف مظاہرہ کیا اورجنگلی چیتوں کو آبادیوں سے دور رکھنے کے لئے اقدامات اور متاثرہ خاندان کے لئے امداد کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق سردیوں بالخصوص برفباری کے دوران درندے آبادیوں کا رخ کر لیتے ہیں اور غیر مسلح راہگیروں اورعام لوگوں پر حملہ کر دیتے ہیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے حکام کو چائیے کہ وہ جنگلی چیتوں کوآبادیوں سے دور رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں اور متاثرہ خاندان کی امداد کا بھی اعلان کریں۔

 

Related posts

Leave a Comment